تعلیمی انعامی مقابلہ 2026

Captured photo
نوٹ :
  • مطلوبہ دستاویزات : یعنی اپنی مسجد یا ادارے کے لیٹرہیڈ پر صدر یا سیکریٹری کی دستخط کے ساتھ منظوری نامہ، آدھار کارڈ اور تعلیمی لیاقت کی سند ایک ہی PDF فائل میں (اسکین شدہ) اپلوڈ کریں۔ ورنہ رجسٹریشن نہیں ہوگا۔
  • تعلیمی انعامی مقابلہ 2026 صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے حلقے (ممبئی، تھانے، پالگھر اور اضلاع کوکن) میں موجود مساجد کے ائمہ و دعاۃ نیز مدارس کے طلبہ کے لیے ہے۔
  • رجسٹریشن کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واٹس ایپ نمبر پر ایک QR کوڈ بھیجا جائے گا، تعلیمی انعامی مقابلے کے دن ساری کارروائیاں اسی کوڈ کی بنیاد پر ہوں گی۔
  • تعلیمی مقابلہ کے تمام زمروں میں شرکت کے لیے کسی بھی ادارہ سے مجموعی طور پر صرف دس طلبہ ہی لیے جائیں گے۔
  • حفظ قرآن کے کسی بھی زمرے میں ایک ادارے سے زیادہ سے زیادہ دو ہی طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔
  • ایک ادارے کی طرف سے دس سے زائد طلبہ اپلائی نہیں کرسکتے لہٰذا ضوابط کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں اپلیکیشن ریجیکٹ ہوجائے گا۔
  • اداروں کی لسٹ میں اگر متعلقہ ادارے کا نام نہ ہو تو اس کا اندراج کرانے کے لیے 9892555244پر کسی بھی وقت واٹس ایپ کریں یا 9892255244پر کام کے اوقات (Working Hours) میں کال کریں۔